بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹواری امتحان میں بے قاعدگیوں کو لے کر بھوپال میں کانگریس نے ایک بڑا مظاہرہ کیا جس میں کانگریس کارکنان نے سی ایم ہاؤس کا گھیراؤ کیا۔ کانگریس قائدین سی ایم ہاؤس کا گھیراؤ کرنے سے پہلے روشن پورہ چوراہے پر جمع ہوئے۔ یہاں سے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسٹاف سلیکشن بورڈ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھے۔ وہی پولیس نے چیف منسٹر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ جب کانگرس کارکنان سی ایم ہاؤس پہنچے تو پولیس نے کانگرس کارکنونان پر واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔
بانگنگا چوراہے پر پٹواری بھرتی امتحان میں بدعنوانی کے الزام میں پٹواری بھرتی امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے جارہے ضلعی کانگریس کارکنوں کو پولیس نے روک لیا۔ جب کارکنوں نے رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ کانگریس ایم ایل اے پی سی شرما نے کہا، 'ہم سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن سے بھگدڑ مچ گئی۔ کانگریس صدر مونو سکسینہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ مہک رانا کو بھی کافی چوٹ لگی ہے۔ اس میں 25 سے 50 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ مونو سکسینہ نے حال ہی میں بھوپال ضلع کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ان کی آنکھ کے نیچے چوٹ آئی ہے۔