کانگریس کی طرف سے جاری ریلیز میں کمل ناتھ نے ریاستی حکومت پر عالمی وبا کے دور میں لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے پیٹرول، ڈیزل اور گیس پر ٹیکس بڑھانے کا الزام عائد کیا۔
مدھیہ پردیش: عوام سے ریاست گیر بند کی اپیل - mp band news
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی رضامندی سے آدھے دن کے ریاست گیر بند کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا تعاون دیں۔
مدھیہ پردیش بند کی حمایت کے لیے ان کے ذریعہ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں انہوں نے ریاست کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس بند کو کامیاب بنا کر حکومت کو جگائیں۔
مدھیہ پردیش بند کے سلسلے میں ریاستی کانگریس کے نائب صدر چندر پربھاش شیکھر نے کہا کہ کانگریس کارکنان نے سرکاری اور نجی دفاتر، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 فروری کی دوپہر 2 بجے تک اس بند کی حمایت کریں۔ اسی کے ساتھ ہی گزارش ہے کہ دوپہر 2 بجے تک کالونیوں، محلوں اور دیگر رہائشی علاقوں میں جاکر اپنی کار اور دو پہیہ گاڑی نہ نکالنے کی اپیل کی ہے۔