اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Garba Without ID Proof مدھیہ پردیش میں آئی ڈی کارڈ کی جانچ کے بعد گربا پنڈال میں داخلہ - Home Minister Narottam Mishra

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے مسلم طبقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گربا پنڈالوں میں بغیر آئیڈنٹی کارڈ کے داخلے پر روک لگانے کا بیان دیا ہے۔ جس پر جمیعت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی مذمت کی اور مسلم نوجوانوں سے گربا پنڈالوں میں نہ جانے کی اپیل کی۔ No Garba without ID proof

آئی ڈی کارڈ کی جانچ کے بعد ایم پی گربا پنڈال میں داخلہ
آئی ڈی کارڈ کی جانچ کے بعد ایم پی گربا پنڈال میں داخلہ

By

Published : Sep 27, 2022, 4:27 PM IST

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں درگا اتسو میں ہندو مذہب کے لوگ اپنی دیوی درگاہ کی ارادھنا کرنے کے لیے گربا کرتے ہیں اور ڈانڈیا کھیلتے ہیں۔ ان گربا پنڈالوں میں مسلم طبقے کے داخلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈران نے پابندی عائد کرنے کی بات کہی تھی۔ وہیں آج گربا پنڈال میں مسلم طبقے کی انٹری پر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بیان دیتے ہوئے کہا یہ ہندو مذہب کی شکتی کی ارادھنا ہے اور گربا پنڈالوں میں داخلے کے معاملے پر ہماری ریاست کی وزیر ثقافت صاف طور سے کہہ چکی ہے۔ اور ہم بھی اس بارے میں کہتے ہیں جو بھی گربا کے پروگرام میں آئے وہ اپنا آئیڈنٹی کارڈ ساتھ لے کر آئے ۔ تاکہ کوئی ایسا تنازعہ نہ ہو جس سے ماحول خراب ہو۔ وزیر داخلہ نے صاف طور سے کہا جو بھی شخص درگا ماں کی آرادھنا کرنے میں یقین رکھتا ہے ہم ان کا گربا پنڈالوں میں استقبال کرتے ہیں۔ No Garba without ID proof

آئی ڈی کارڈ کی جانچ کے بعد ایم پی گربا پنڈال میں داخلہ

بی جے پی رہنماؤں کے ان بیانات پر مدھیہ پردیش جمعیۃ علما ہند کے صدر حاجی محمد ہارون نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذہبی طور پر مسلم طبقے سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے پروگراموں میں شرکت نہ کریں، لیکن ہمارے ملک میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے اسکول اور کالجوں میں پڑھنے والے طلباء ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی تقریبات میں شریک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسجد میں آتا ہے تو ہم انہیں نماز پڑھنے کے لیے نہیں کہیں گے۔ اسی طرح اگر کوئی گربا دیکھنے جاتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ Home Minister Narottam Mishra

انہوں نے کہا کہ جس طرح کے بیانات ریاست کی وزیر ثقافت اور دیگر لیڈران دے رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے کیونکہ بھارت میں سبھی تہوار مل جل کر منانے کی روایت رہی ہے اور ہمارے بھارت میں سبھی مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہوار پر ایک دوسرے کے گھر میل میلاپ کے ساتھ تہواروں کو مناتے آرہے ہیں۔

محمد ہارون نے کہا کہ اگر عید پر ہندو بھائی ان کو مبارکباد دینے آتے ہیں تو انہیں ہم عید گاہ پر نماز پڑھنے کے لیے نہیں کہتے ہیں اور نہ ہی دیوالی پر مسلم طبقہ کے ذریعے مبارکباد دینے پر کوئی ہندو مسلمان کو پوجا کرنے کے لئے کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے جس طرح سے کہا ہے کہ وہی لوگ گربا پنڈالوں میں آئے جو پوجا ارچنا کرنا چاہتے ہیں یہ ان کا بیان سراسر غلط ہے۔ہم ان کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے بنیاد اور فرقہ پرستی پھیلانے والے بیانات پر روک لگایا جانا چاہیے۔ No Garba without ID proof

یہ بھی پڑھیں : Minister Usha Thakur on Garba وزیر اوشا ٹھاکر کے متنازع بیان سے سیاست گرم

ABOUT THE AUTHOR

...view details