اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Muslims عازمین حج کے لئے انتظامات کے لئے ڈی جی پی کو میمورنڈم - ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

مدھیہ پردیش کے عازمین کی حفاظت یقینی کیےجانے کے لے کو۔آرڈی نیشن فور انڈین مسلمس نے ریاست کے ڈی جی پی کو میمورنڈم دیا،ساتھ ہی ریاستی حج ہاؤس پر عازمین اور ان کے رشتے داروں کے لئے ماقول انتظامات کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

عازمین حج کے لئے انتظامات کے لئے ڈی جی پی کو میمورنڈم
عازمین حج کے لئے انتظامات کے لئے ڈی جی پی کو میمورنڈم

By

Published : Jun 15, 2023, 8:45 PM IST

عازمین حج کے لئے انتظامات کے لئے ڈی جی پی کو میمورنڈم

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعل تنظیم کو۔آرڈی نیشن کمیٹی فار انڈین مسلمس ایم پی یونٹ نے مدھیہ پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو میمورنڈم دے کر حج 2023 میں جانے والے ریاست کے حاجیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے صوبائی پولیس کو انتظامات رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تنظیم کے سیکریٹری مسعود احمد خان نے بتایا کہ راجستھان میں حال ہی میں عازمین حج پر کئے گئے حملہ کے پس منظر میں یہ گزارش کی گئی ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کی واقعہ جہاں راجستان حکومت کے لیے سنگین ہے. وہی مدھیہ پردیش پولیس کو یہاں پر بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کی ڈی جی پی سے گزارش کی گئی ہے کہ ہماری ریاست میں ایسا افسوسناک، انسانیت سوز اور شرم ناک واقعہ نہ ہو اس کے لیے آپ کی قیادت میں پورے پولیس محکمے کو الرٹ کیا جائے تاکہ ریاست کا امن و قانون داغدار ہونے اور دہشت سے پاک رہے۔وہی کہا گیا کہ ریاست کے حاجیوں کو مہنگے اخراجات ادا کرنے کے بعد بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بھوپال کے حج ہاؤس میں ہر سال جو حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں وہ اس بار غائب ہیں۔ جبکہ حاجیوں کی روانگی کے وقت جو ایمبولینس یہاں موجود تھی وہ بھی اس بار تعینات نہیں کی گئی۔ حج ہاؤس اپروچ روڈ پر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے ساتھ ساتھ صحیح سمت کے نشانات کی کمی لوگوں کو دھول میں ڈال رہی ہے۔ حج ہاؤس کے اندرونی انتظامات کی حالت ایسی ہے کہ اکثر رات کے وقت پینے کے پانی کی قلت رہتی ہے۔

بھوپال سے عازمین حج کی روانگی کا عمل 7 جون سے شروع ہو چوکا ہے۔ اور یہاں روزانہ 200 سے زائد لوگ پہنچ رہے ہیں جہاں ہر روز جانے والے حاجیوں کے عزیز و اقارب موجود ہیں۔ صبح سویرے بھوپال ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی پرواز کی وجہ سے حاجیوں کو رات دیر گئے حج ہاؤس سے بھیجا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے رات بھر عازمین اور ان کے عزیز و اقارب اور زائرین کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کے درمیان کسی بھی قسم کے حادثے یا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر حج ہاؤس میں حفاظتی انتظامات ناپید ہیں۔ ہر سال حاجیوں کی سیکیورٹی کے لیے تین مختلف مقامات پر پولیس کے انتظامات ہوتے تھے۔ لیکن 7 جون سے شروع ہونے والے حج کے دوران اس وقت صبح پولیس کی صرف ایک گاڑی پہنچتی ہے۔ جب حاجیوں کو حج ہاؤس سے ایرپورٹ بھیجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Divas Students Honored دیواس میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا

ان دنوں ایسا بھی ہوا ہے کہ یہ گاڑی حاجیوں کو ایئرپورٹ تک پہنچنے تک نہیں پہنچی۔ اسی طرح بوڑھے حاجیوں اور ان کے لواحقین کی موجودگی میں ایمبولینس کی عدم دستیابی جس کی کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ضرورت ہوتی ہے، بھی عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔ اگر کسی حاجی یا اس کے رشتہ دار کو حج ہاؤس میں قیام کے دوران یا سفر پر روانہ ہونے کے دوران کسی طبی ایمرجنسی کی ضرورت ہو تو لوگ اپنی پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال جانے پر مجبور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details