اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minority Status School In Madhya Pradesh مائنارٹی اسٹیٹس اسکولوں میں اقلیتی بچوں کے داخلوں کے معاملے میں شفافیت پر سوال - مائنورٹی اسٹیٹس حاصل اسکول اقلیتوں

تنظیم سٹیزن ویلفیئر فورم کے صدر محمد آفاق خان نے بھوپال میں مائنورٹی اسٹیٹس حاصل اسکولوں پر اقلیتی طلبات کے داخلہ اور ان کی رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت فیس وصول کرنے کا الزام عائد کیا۔ Minority Status School In Madhya Pradesh

مائنارٹی اسٹیٹس اسکولوں میں اقلیتی بچوں کے داخلوں کے معاملے میں شفافیت پر سوال
مائنارٹی اسٹیٹس اسکولوں میں اقلیتی بچوں کے داخلوں کے معاملے میں شفافیت پر سوال

By

Published : Jan 7, 2023, 1:47 PM IST

مائنارٹی اسٹیٹس اسکولوں میں اقلیتی بچوں کے داخلوں کے معاملے میں شفافیت پر سوال

بھوپال:مدھیہ پردیش کے بھوپال میں مائنارٹی اسٹیٹس حاصل اسکول اقلیتوں کے بچوں کے داخلوں کے معاملے میں شفافیت کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں۔وہی (آر ٹی ای) رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت داخلہ لینے والے طلبا سے موٹی فیس وصولی جا رہی ہے۔ سٹیزن ویلفیئر فورم کے صدر محمد آفاق خان نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تحت بھوپال کی مشنری اور دیگر اسکولوں نے مائنارٹی اسٹیٹس کا درجہ حاصل کیا ہیں۔ اس مائنارٹی اسٹیٹس حاصل کرنے کی دو شرائط ہیں جس میں پہلی شرط یہ ہے کہ داخلے کہ مرحلے میں پوری طرح سے شفافیت ہونی چاہیے۔ دوسرا اس اسکول یا کالج میں اقلیتی طبقات کے زیادہ سے زیادہ داخل ہونا چاہیے۔ لیکن یہاں بھوپال میں یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ بہت سارے مشنری اور دیگر اسکول جو مائنارٹی اسٹیٹس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ان میں ان شرائط کا نفاذ نہیں ہو پا رہا ہیں۔ Citizen Welfare Forum President Slam Minority Status School In Madhya Pradesh

انہوں نے کہا جب یہ معاملات سامنے آئے تو ہماری تنظیم نے محکمہ تعلیم، ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، کلیکٹر اور ریاستی حکومت کو خط و خطابت کی،ان کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے اس کے لیے دو سرکلولر جاری کیا۔ ان اسکولوں کے لیے اور کہاں کی جو شرائط مائنارٹی اسٹیٹس کے لیے ہے۔ اس کے حساب سے داخلے لیے جائے۔ داخلوں میں شفافیت رکھی جائے اور اقلیتی طلباء کو سر فہرست رکھا جائے۔ محمد آفاق خان نے مشنری اسکول سینٹ جوسف کی کارگردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس اسکول میں رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت اقلیتی طلباء سے فیس وصولی جارہی ہے جو کہ شرائط کے خلاف ہے۔ کیوں کہ سپریم کورٹ کا صاف حکم ہے کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت داخلے والے طلباء کی فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Families Displaced in Bhopal ریلوے لائن کے لیے ہزاروں مسلم کنبوں کو بےگھر کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ کل ملا کے جتنے بھی مائنارٹی اسٹیٹس والے اسکول ہے ان پر کسی طرح کی لگام نہیں لگائی جا رہی ہے۔ دراصل ان اسکولوں نے سپریم کورٹ میں جا کر اپریل 2012 میں یہ آرڈر پاس کروا لیا کہ ہمیں آر ٹی ای سے باہر رکھا جائے یہی وجہ ہے کہ غریب بچوں کا اسکول میں ایڈمیشن نہیں ہو رہا ہے۔ دوسری طرف وہ طلباء جو واقعی ہی مستحق ہیں۔ ان کا پہلے داخلہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جو بھی داخلے اسکولوں میں ہو رہے ہیں ان کی معلومات آن لائن یا پھر اسکول کے نوٹس بورڈ پر چسپاں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ جن طلبہ کا آپ نے سلیکشن کیا ہے ان کا بھی ڈسپلے ہونا چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس طبقہ کے کتنے بچوں کا داخلہ کیا گیا ہے۔ Citizen Welfare Forum President Slam Minority Status School In Madhya Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details