اردو

urdu

ETV Bharat / state

گولی لگنے سے بچے کی موت - فائرنگ میں ایک سات سالہ بچے کی موت

گنا کے املیا گاؤں میں ایک نجی پروگرام کے دوران فائرنگ میں ایک سات سالہ بچے کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔

فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے بچے کی موت
فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے بچے کی موت

By

Published : Jul 21, 2020, 3:02 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے دھرناودا تھانہ علاقے کے املیا گاؤں میں ایک نجی پروگرام کے دوران کی گئی فائرنگ میں ایک سات سالہ بچے کی گولی لگنےسے موت ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرام املیا کے شیورام یادو کے گھر کل رات بچے کی سالگرہ کا پروگرام تھا، جس میں ان کے سات سالہ بیٹا کانہا شامل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شیوپور: پولیس کے ساتھ مارپیٹ

اسی دوران کانہا کے پڑوسی گری راج شرما نے غیر لائسنسی ہتھیار سے فائرنگ کی اور گولی کانہا کے سر میں لگی۔واقعہ کے بعد گھر والے لہولہان کانہا کو لےکر اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details