بھوپال: ریاست مدھیہ دیش کے دارالحکومت بھوپال میں سینٹرل حج کمیٹی کے ذریعے قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کے حاجیوں کے لیے سہولیات اور ان کے لیے کیے گئے انتظامات پر بات کی گئی۔ پروگرام میں ریاست کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات، یہاں کی تیاریوں کا خاکہ اور انتظامات میں تعاون کرنے والوں کے جذبے کو سلائیڈ شو کے ذریعے دکھایا گیا۔ Central Haj Committee Organise Haj National Workshop In Bhopal
اس ورکشاپ میں سنٹرل کمیٹی کے صدر عبداللہ کٹی نے ورکشاپ میں شرکت کی جن کے سامنے کئی مطالبات بھی رکھے گئے تھے۔ یہ مطالبات ریاست کی سماجی، ملی اور سیاسی تنظیموں نے رکھے تھے کہ ریاست میں ہونے والے حج 2023 میں بھوپال اور اندور شہر میں ایمبارکیشن پوائنٹ ہو اور دونوں شہروں سے حج پروازیں بھی شروع کی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ حج اخراجات میں لگاتار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس لئے اس بار ہونے والے حج 2023 میں حج اخراجات میں بھی کمی کی جائے۔