بھنڈ: ریاست مدھیہ پردیس کے بھنڈ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکالے گئے لیڈر پریتم لودھی کی موجودگی میں بغیر اجازت کے جلوس نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے کے واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے پندرہ نامزد سمیت دو سو افراد کے خلاف مقدمہ دررج کیا ہے۔ ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولیس کملیش کمار کھر پوسے نے بتایا کہ بغیر اجازت کے پریتم لودھی کی موجودگی میں جلوس نکالاگیا۔ حامیوں کے پتھراؤ سے کچھ پولیس والے زخمی ہو گئے۔ case registered against two hundred unknown people in MP
پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے پریتم لودھی سمیت 15معلوم اور 150سے 200نامعلوم شر پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی گاڑی کے سامنے دھماکے کے معاملے کی بھی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا۔