متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او دنیش سولنکی کے مطابق'انھیں ویڈیو دستاویز کے ساتھ کانگریس رہنما کی شکایت موصول ہوئی ہے جس میں سرکاری طور پر انتخابی تشہیر کی مدت کار ختم ہونے کے بعد بھی تشہیری مہم میں شامل نظر آئے ہیں'۔
کانگریس رہنما کے خلاف مقدمہ درج
ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام سےموجودہ رکن پارلیمان کنٹی لال بھوریا کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
کانگریس رہنما کے خلاف مقدمہ درج
انھوں نے مزید کہا کہ'آٹھ لوگوں بشمول ریاستی وزیر سریندر سنگھ بگھل، کانگریس لیڈر کنٹی لال بھوریا، ضلع کا نگریس صدر اور علی راج پور کے ایم ایل اے مکیش پٹیل کے نام کیس درج کیا گیا ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ریپریزینٹیشن آف پیوپل ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحف انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔