نئی گائیڈ لائن کے ساتھ ریاستی حکومت نے 121 کروڑ کا بسوں کا ٹیکس معاف کر دیا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں پچھلے چھ مہینوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بسوں کو چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی-
اس کے بعد اب ریاستی حکومت نے بسوں کو چلانے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل ریاستی حکومت نے گذشتہ ماہ 20 اگست 2020 کو بسوں کو چلانے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم بسوں کے مالکان نے اپنے 6 مہینے کا بسوں کا ٹیکس معاف کرنے اور کرائے میں 50 فیصد اضافے کے مطالبہ کے سبب بسوں کو نہیں چلایا تھا۔
لاک ڈاؤن کے بعد 25 مارچ سے بند 38 ہزار بسوں کو دوبارہ چلایا جائے گا-
اب حکومت اور بس آپریٹر کے بیج مسئلہ حل ہوگیا ہے۔