اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Accident مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گرنے سے دو افراد ہلاک - مدھیہ پردیش کہ کھنڈوا ضلع

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے اندور جارہی مسافربرادربس کے ندی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بس پرتقریبا چالیس سے پچاس مسافرسوار تھےMadhya Pradesh Accident

مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گری دو کی موت, متعدد زخمی
مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گری دو کی موت, متعدد زخمی

By

Published : Sep 14, 2022, 2:50 PM IST

مدھیہ پردیش کہ کھنڈوا ضلع میں ہائی وے نمبر 27 کے قریب واقع پوتیان ندی میں بس کے گرنے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق بس میں 40 سے 50 مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ تقریبا بیس سے زیادہ لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے۔Bus Fall Off Bridge Into River In Indore In Madhya Pradesh

بتایا جاتا ہے کہ موسلادھار بارش کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر بس کے اندر پھسنے مسافروں کو بچانے کی کوشش کی اور متعدد لوگوں کو باہر نکالا۔

مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گری دو کی موت, متعدد زخمی

زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا، جس میں سے دو لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اعلی عہدیدار جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کاجائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Kamalnath On Minor Rape Case معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گری دو کی موت, متعدد زخمی

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہاکہ بس کھنڈوا سے اندور جا رہی تھی۔ بس بے قابو ہوکر پل سے ندی میں گر گئی۔ پل کی اونچائی تقریبا دس فٹ ہے۔ ندی میں پانی کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے بس کے دروازے اور کھڑکیوں کے سہارے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details