بھارتی فلموں کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار گزشتہ روز رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات سے ان کے چاہنے والے غمزدہ ہیں۔ وہی وہ لوگ بھی دلیپ کمار کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ وقت گزارا تھا۔
ایسے ہی ایک شخص صنعتی شہر اندور کے ہیں، جو پیشے سے فیبریکیٹر ہیں۔ ان کا نام ہے نور محمد کھتری ہے۔ کھتری نے نہ صرف دلیپ کمار کے ساتھ وقت بتایا بلکہ دلیپ کمار کے بنگلے کا دروازہ بھی تعمیر کرایا ہے، جو آج بھی ان کی یادوں کو تازہ کر رہا ہے۔
فیبریکیٹر نور محمد کھتری نے بتایا کہ ہمارے ایک رشتے دار تھے، نور کھتری جو دلیپ کمار کے عزیزوں میں سے تھے یا یوں کہے کہ نور کھتری دلیپ کمار کے عزیز تھے۔ دونوں کے بیچ بڑا دوستانہ تعلقات تھے، جب دلیپ کمار نے اپنے بنگلہ تعمیر کیا تو نور کھتری سے یہ خواہش ظاہر کی کہ بنگلے کے دروازے کی تعمیر کرنا ہے، جس پر نور خطری نے ہمیں ممبئی کے لئے لے کر دلیپ کمار کے بنگلے پر پہنچ گئے۔