ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پریس کانفرنس کرکے مورچہ کے جنرل سکریٹری وسیم خان سمیت کھنڈوا، دیواس کے 60 سے زیادہ مرد و خواتین نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور ریاستی بی جے پی صدر راکیش سنگھ کو اپنا استعفی نامہ سونپ چکے ہیں۔ استعفی سوپنے والوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بی جے پی کے سرگرم رکن اور اقلیتی مورچہ میں عہدیدار رہے ہیں۔
ادھر اس سلسلے میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی نائب صدر ناصر شاہ سے پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ استعفی دینے والوں میں سے زیادہ تر ارکان اور عہدیدار تین طلاق کے معاملے پر پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں۔