گزشتہ دنوں بی جے پی کے رکن اسمبلی آکاش وجئے ورگیہ نے میونسپل کارپوریشن کے افسر کی کرکٹ بیٹ سے پٹائی کر دی تھی، جس کے باعث انھیں چار دنوں تک جیل میں رہناپڑاتھا۔
وجئے ورگیہ کی اس حرکت پر اروند بھدوریا کا کہنا ہے کہ آکاش نے جس طرح سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پرحملہ کیا وہ زیب نہیں دیتا ہے کہ ایک رکن اسمبلی اس طرح کی حرکت کرے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کسی بھی غلط کام کو بڑھاوا نہیں دیتی۔اس لیے میں امید کرتا ہوں کہ ان کے خلاف پارٹی کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی تاکہ کوئی دوسرا ایسی حرکت دوبارہ نہ کر سکے۔
اروند بھدوریا نے جبل پور میں واضح کر دیا ہے کہ انھیں حالیہ عام انتخابات میں جھابوا نیماڑ علاقے میں ایک خاص ذات کے افراد نے ہماری پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔