اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کلیکٹر پر مظاہرہ، بی جے پی کارکنان گرفتار - مدھیہ پردیش نیوز

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں صوبے کی کمل ناتھ حکومت کے خلاف بھارتی جنتا پارٹی کی کے کارکنان نے کلیکٹر پر مظاہرہ کیا۔

کلیکٹر پر مظاہرہ، بی جے پی کارکنان گرفتار
کلیکٹر پر مظاہرہ، بی جے پی کارکنان گرفتار

By

Published : Jan 25, 2020, 12:42 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:42 AM IST

ریاست کی کمل ناتھ حکومت مافیاؤں کے خلاف چل رہی مہم پر بھارتی جنتا پارٹی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مافیاؤں کی آڑ میں بی جے پی کے کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی نے نے ہلہ بول پروگرام کے تحت کلکٹر کا گھیراؤ کیا ۔

کلیکٹر پر مظاہرہ، بی جے پی کارکنان گرفتار۔ دیکھیں ویڈیو

کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے صوبے کے صدر راکیش سنگھ نے کمل ناتھ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مافیا کی آڑ میں بی جے پی کے کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں دہشت کا ماحول ہے اور اس کو سرکاری دہشت کہتے ہیں، جسے بھارتی جنتا پارٹی قطعی برداشت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے بھارتی جنتا پارٹی کو پروگرام انعقاد کرنے کی اجازت دی تھی۔

پروگرام کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کلیکٹر دفتر میں داخل ہوکر مظاہرہ کرنا چاہا،مگر پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والوں میں رکن پارلیمان شنکر لالوانی، سابق لو ک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، اندور میئر مالنی لچمن سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details