ریاست مدھیا پردیش کے بھوپال کی رہنے والی ایک خاتون جو لندن سے واپس آئی تھی، بھوپال کی پہلی کووڈ انیس متاثرہ تھی۔اب اس خاتون اور ان کے والد جو ایک صحافی ہیں ان کا کووڈ ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے اور انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بیٹی اور والد دونوں کا جب کووڈ انیس ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا تو انہیں بھوپال کے ایمس ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
بھوپال ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرمن سنگھ کہتے ہیں 'یہ خاتوں اور ان کے والد جو ایک صحافی ہیں، دونوں کوورنا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ایمس میں داخل کیا گیا تھا'۔