اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mufti Abul Kalam Qasmi مفتی ابوالکلام قاسمی نے اذان کی اہمیت اور ابتدا پر روشنی ڈالی

بھوپال کے مفتی ابو الکلام قاسمی نے مذہب اسلام میں اذان کی شروعات کس طرح سے ہوئی، اذان کیسے نازل ہوئی اور سب سے پہلے اذان کس نے پڑھی اور اذان کے ذریعہ کیا پیغام امت تک پہنچایا جاتا ہے اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔۔Mufti Abul kalam Qasmi

مفتی ابو الکلام قاسمی نے آذان کی اہمیت اور ابتدا پر روشنی ڈالی
مفتی ابو الکلام قاسمی نے آذان کی اہمیت اور ابتدا پر روشنی ڈالی

By

Published : Mar 30, 2023, 7:04 PM IST

مفتی ابو الکلام قاسمی نے اذان کی اہمیت اور ابتدا پر روشنی ڈالی

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شہر مفتی ابوالکلام قاسمی نے ای ٹی وی بھارت اوردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام میں جو بھی چیز اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے۔ اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ پیغام اپنے بندوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ مذہب اسلام میں ایمان والوں کے لئے اللہ نے ان کے ایمان کو مضبوط بنانے کے لئے بہت سے پیغمبر بھیجے اور ان پیغمبروں کے ذریعہ دنیا میں اللہ تعالی نے بہت سی چیزیں نازل کی۔اسی میں مذہب اسلام کی ایک بنیادی علامت اذان کو بھی نازل کیا گیا۔ اذان کو اللہ نے کب نازل کی، کیوں نازل کی گئی، پہلی بار اذان کس نے پڑھی اور اذان دینے کا کیا مطلب ہے۔

بھوپال کے شہر مفتی ابو الکلام قاسمی نے بتایا کہ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے۔ اس وقت یہ مشورہ ہوا کہ ایمان والوں کو مسجد میں کس طرح سے بلایا جائے کیونکہ اذان نازل ہونے سے پہلے لوگوں کو مسجد میں بلانے کے لئے گشت کیا جاتا تھا۔ وہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک صحابی عبداللہ ابن زید ملے اور انہوں نے اپنا خواب جو کہ اذان کے تعلق سے دیکھا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ جو اللہ کی طرف سے جبرائیل علیہ السلام نے اذان کے کلمات تنقید فرمائیں۔ اللہ کی جانب سے ان کلمات اذان کو بلند آواز میں کہہ کر لوگوں کو مسجد کی طرف بلایا جائے۔ اذان کے اندر جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ اس میں کیا کہا گیا ہے۔

اس پر مفتی ابو الکلام قاسمی نے کہا کہ "اللہ اکبر" اللہ کی طاقت ہی سب سے بڑی ہے۔ دوسرے اذان میں جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جس میں گواہی دی گئی ہے کہ اللہ کی عبادت کے علاوہ کوئی بھی لائق نہیں ہے۔ اذان میں تیسری بات یہ کہی گئی ہے کہ اے ایمان والوں آ جاو آؤ کامیابی کی طرف، آ جاؤ نماز کی طرف، اس پر نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اذان کے بعد دعا پڑھو جس میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا کے لئے دعوت ہے ۔پوری دنیا کو بلانے کا ایک طریقہ ہے۔ جس کے ذریعہ پوری دنیا کو کامیابی کی طرف بلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Special Dishes in Iftaar بھوپال میں کے وہ خاص پکوان جن کے بغیر افطار کا تصور نہیں

وہی مفتی ابو الکلام قاسمی نے کہا کی مذہب اسلام میں نماز کے لئے کہا گیا ہے کہ نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔ قرآن کریم میں خود اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے کہ بے شک نماز برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔ اذان اچھی آواز میں ہونی چاہیے، بھونڈی آواز میں اذان نہیں ہونا چاہیے، غلط انداز سے اذان نہیں ہونا چاہیے اذان میں جتنی ضرورت ہو اتنی بلند آواز میں اذان دینی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details