بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات، مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ کثیر تعداد مقامی مسلمانوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر پنڈت مہندر شرما، شکیہ پتر بھنتے ساگر، گیانی دلیپ سنگھ، گرو چرن سنگھ اروڑہ، سماجی کارکن لحجا شنکر ہردنیا، پنڈی راکیش نندن، راجندر کوٹھاری، شیلندر سیلی، عیسائی مذہبی رہنما فادر انند مٹنگ نے خصوصی طور پر افطار پارٹی میں شرکت کر کے قومی یکجہتی کا پیغام دیا اور ملک کی ترقی، آپسی بھائی چارہ، امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔
مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں کی جانب سے مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام مذاہب کے رہنماؤں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے افطار پارٹی میں شامل ہو کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہےکیونکہ ہم سب ایک دوسرے کو دعا دے رہے ہیں کے سماج میں امن و امان کے قیام کے غور و خوض کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Unique Iftar Party Held In Indore اندور میں منفرد انداز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا