مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی شہرت یافتہ شاعر، مصنف اور صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب 'تہذیب' کا رسم اجرا عمل میں آیا- نوابوں اور خوبصورت وادیوں کا شہر بھوپال ایک الگ ثقافت, تاریخ اور تہذیب رکھتا ہے- جو بھی یہاں آیا یہیں کا ہوجاتا ہے- یہاں کا رہن سہن لوگوں کا تعلق اور باہمی ہم آہنگی اس شہر کو باقی دنیا سے مختلف ثابت کرتی ہے-
رسم اجرا تقریب میں شرکت کرنے والے معززین نے کہا، بھوپال کی سیاسی ,سماجی اور ثقافتی حالات پر مشتمل کتاب 'تہذیب' میں ڈاکٹر مہتاب عالم نےشہر کا ماضی اور حال کا منظر پیش کیا ہے۔
بھوپال کی تہذیب پر ایک تحریر کو اس وقت زیادہ شاندار سمجھا جانا چاہیے جب اس کو ترتیب دینے والا شخص اصل میں اس شہر کا نہیں بلکہ باہری ہو-