اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وعدہ پورا کرنے والے امیدوار کو ہی ووٹ دیا جائےگا' - متاثرین کو بہتر معاوضہ

بھوپال گیس سانحے جو سنہ 1984 میں ہوا تھا اس حادثے میں ہزاروں جانیں گئی تھیں اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کو 34 برس ہوگئے لیکن اب تک متاثرین کو بہتر معاوضہ نہیں دیا گیا۔

bhopal gas victims

By

Published : May 2, 2019, 6:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گیس متاثرین نے کہا کہ 'ان کے شروع سے پانچ مطالبات تھے جن میں متاثرین کو معاوضہ اور طبی سہولیات فراہم کرانا اور حادثے میں ملوث ملزمین کو سزا دلوانا بھی شامل تھا لیکن کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا'۔

بھوپال گیس متاثرین سے بات چیت
انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومتیں بدلتی گئی لیکن کوئی بھی حکومت ان کی امیدوں پر کھری نہیں اتری'۔

متاثرین نے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی ہو یا کانگریس سبھی ان کو نظر انداز کررہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو ان کے علاج کا صحیح انتظام ہے اور نہ ہی ان کے بچوں کے لیے تعلیم اور روزگار فراہم کیا جارہا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details