اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy پدم شری مرحوم عبدالجبار کے اہل خانہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور - بھوپال اردو نیوز

بھوپال کے سماجی کارکن عبدالجبار نے 35 سال تک گیس متاثرین کے لئے انصاف کے لئے لڑائی لڑی، لیکن آج عبدالجبار کے اہل خانہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے انہیں نہ تو کوئی نوکری نہ پینشن اور نہ ہی ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی سہولت ہے۔ Bhopal Gas Tragedy

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 3, 2022, 3:06 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے گیس سانحہ کو 38 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ لیکن نہ تو گیس متاثرین کو انصاف ملا ہے اور نہ ان سے جڑے ان لوگوں کو جو ان کی مدد کرتے رہے ہیں۔ بھوپال گیس حادثے کے متاثرین کو معاوضہ، ان کی باز آباد کاری، روزگار اور بہتر علاج کے لئے 35 سال تک جدوجہد کرنے والے عبدالجبار کو ان کے انتقال کے بعد حکومت کے ذریعے پدم شری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ لیکن جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت پدم شری عبدالجبار کے گھر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تو عبدالجبار کی اہلیہ سائرہ جبار نے بتایا کہ ہم مرحوم عبدالجبار کے ذریعہ گیس متاثرین کے لیے جس طرح کی کوشش کی جا رہی تھی ان کو حقیقت میں بدلنے چاہتے ہیں۔

عبدالجبار کے اہل خانہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

سائرہ جبار نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں نہ تو کوئی حکومت کے نمائندے نے ملاقات کی اور نہ ہی کوئی سماجی کارکن نے، دہلی میں ان کی اہلیہ سائرہ جبار کو صدر جمہوریہ نے 8 نومبر 2021 کو پدم شری اعزاز سے نوازا تھا۔ Abdul Jabbar's Family Worried

سائرہ جبار نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ ان کے خاوند کے نام پر شہر میں ایک بڑا سرکاری ہسپتال بنایا جائے جہاں پر زیادہ تر بیماریوں کے علاج کی سہولیات مفت ہو۔ وہیں سائرہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو لے کر بہت فکرمند ہے۔ اور وہ چاہتی ہے کی حکومت انہیں پینشن فراہم کرے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہوسکے۔ حالانکہ ریاستی حکومت کے ذریعے انہیں ایک مکان دیا گیا ہے۔ سائرہ کا کہنا ہے انہوں نے پینشن شروع کرنے کو لے کر ریاستی حکومت کے کئی وزراء سے ملاقات بھی کی لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ Bhopal Gas Tragedy

سائرہ جبار چاہتی ہے کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرے،اس بات کی فکر ہمیشہ انہیں ستاتی ہے ۔ جس طرح سے ان کے شوہر نے ایمانداری، لگن اور محنت سے اپنی زندگی گزاری اسی طرح ان کے بچے بھی پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن کریں۔

سائرہ نے کہا کہ عبدالجبار کے انتقال کے بعد گیس حادثے کی برسی کے موقع پر ہونے والے پروگراموں میں بھی انہیں یاد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالجبار نے جس انصاف کے لیے جدوجہد کی اور اپنی جان گنوا دی اب وہ اسی لڑائی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ کہتی ہے کہ جب تک گیس متاثرین کو صحیح معاوضہ نہیں مل جاتا یہ لڑائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :Bhopal Gas Tragedy بھوپال گیس سانحہ متاثرین انصاف کے لیے دہلی روانہ

عبدالجبارپدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب

ABOUT THE AUTHOR

...view details