اردو

urdu

Darul Qaza Appealed for Agniveer بھوپال دارالقضاء نے اگنی ویر بھرتی کی اپیل کی

By

Published : Sep 1, 2022, 2:23 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں دارالقضاء کے ذریعہ علماء کرام اور مفتیان کے ذریعہ ریاست کے سبھی مسلمان نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سبھی نوجوان ملک کی خدمت کی لیے فوج میں نکالی گئی اگنی وزیر منصوبہ بھرتی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ Bhopal Darul Qaza on Agniveer

Darul Qaza Appealed for the Agniveer
Darul Qaza Appealed for the Agniveer


بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کی مہتوکانکشی منصوبہ اگنی ویر کو بھوپال دارالقضاء سے شہر قاضی، مفتیان اور علمائے کرام نے حمایت دی ہیں۔ انہوں نے دارالحکومت بھوپال سمیت ان تمام اضلاع کے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگنی ویر منصوبے کے تحت فوج میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔ Bhopal Darul Qaza Appealed for the Recruitment of Agniveer

بھوپال دارالقضاء نے اگنی ویر بھرتی کی اپیل کی
دارالقضاء بھوپال سے اگنی ویر منصوبے کے لیے قاضی سید مشتاق علی ندوی، شہر مفتی ابو الکلام خان قاسمی، نائب شہر قاضی سید بابر علی، نائب مفتی وسیم داد خان، نائب شہر قاضی سید علی قدر اور محمد شرافت رحمانی نے مشترکہ طور پر یہ اپیل جاری کی ہے۔ جس پر مساجد کمیٹی دارالقضاء کے سیکریٹری یاسر عرفات نے بتایا کہ 27 اکتوبر سے 6 نومبر تک بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے آرمی ریکروٹمنٹ کیمپ میں شرکت کریں۔

علمائے کرام نے بھوپال، نرمدہ پورا، ودیشہ، رائسین، راج گڑھ، ہردا، بیتول، چھندواڑا اضلاع کے لیے اس بھرتی پریڈ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرانے کا مشورہ بھی نوجوانوں کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے لیے اس کا ملک اور اس کا مادر وطن اولین ہے۔ نوجوانوں کو اپنے ملک کا قرض چکانے کے لیے آگے آنے کا موقع ملا ہے کہ وہ اپنے ملک کا قرض ادا کرنے کے لیے آگے آئیں۔

علماء کرام نے کہا کہ یہ ملک کے تحفظ اور بہبود کا ایک بہترین موقع ہے جس سے نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر روزگار کے لیے بھٹک رہے ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کے لیے یہ ایک بہترین آپشن پیش کیا گیا ہے۔ جس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس خدمت کے عوض جہاں نوجوانوں کو روزگار ملے گا وہیں انہیں اس سے ملک کی خدمت کا موقع بھی ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details