بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں این آئی اے نے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کے خلاف ایک اور سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس سے قبل بھی اس معاملے میں این آئی اے کی جانب سے ایک سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور اب پھر سے سیکنڈ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی گئی جس میں چار دیگر افراد پر ملک میں تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال میں این آئی اے نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کیے گیے افراد سے پوچھ گچھ کے دوران کچھ اور لوگوں کے نام سامنے آئے تھے اس کے بعد این آئی اے نے اس معاملے میں تقریباً 10 افراد کو گرفتار کیا۔ این آئی اے نے جے ایم بی معاملے میں بھوپال ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوسری سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں حمید اللہ شہادت حسین اور طلحہ فاروق پر بھارت کے خلاف سازش رچنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ بھارت میں تشدد پھیلانے کی سازش کر رہے تھے۔ اس معاملے میں گرفتار 10 افراد میں سے 6 افراد بھوپال کے ایش باغ تھانہ علاقے سے گرفتار کیے گئے تھے۔