ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مختلف تنظیموں اور سماجی کارکنان کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بھوپال: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار احتجاج جاری - مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ
دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار دن اور رات احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں سبھی مذہب اور فرقے کے لوگ شامل ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار احتجاج جاری
بھوپال کے گوہر محل پر نکالا گیا امن مارچ، اسی دوران شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں شام سات بجے سے وی آئی پی روڈ پر واقع گوہر محل سے اقبال میدان تک نوجوانوں اور سوشل ورکرز نے پیدل مارچ نکالا اور سی اے کی مخالفت میں جم کر نعرے بازی کی۔
اس مارچ میں شامل ہونے کے لئے مختلف علاقوں سے بھی مظاہرین کی جتھے گوہر محل پہنچے۔ اور مرکزی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔