اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیتول: سوشل ڈسٹینسگ کو بر قرار رکھنے کے لیے ایک انوکھا بینچ بنایا گیا

کورونا وائرس کو لیکرابھی تک کوئی دوا تیار نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے سماجی دوری ، ماسک اور سینیٹائزر ایک اچھا طریقہ ہے۔

بیتول: سوشل ڈسٹینسگ کو بر قرار رکھنے کے لیے ایک انوکھا بینچ بنایا گیا
بیتول: سوشل ڈسٹینسگ کو بر قرار رکھنے کے لیے ایک انوکھا بینچ بنایا گیا

By

Published : May 10, 2020, 4:13 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ یہاں پلائیووڈ فیکٹری نے ایسا بینچ بنایا ہے جس پر 2 لوگ بیٹھ سکتے ہیں اور ان کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔

بیتول: سوشل ڈسٹینسگ کو بر قرار رکھنے کے لیے ایک انوکھا بینچ بنایا گیا

لاک ڈاؤن کے دوران دی جانے والی رعایت سے لوگو کا سماجی دوری کم ہوگیا ہے، جس سے خطرہ بڑھ رہا ہے۔

وہیں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو سب کے لیے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔

ایسی صورتحال میں لوگوں کو یہ پیغام پہنچانے کے لئے بیتول کے پلائیوڈ فیکٹری کے ذریعہ ایک انوکھا تجربہ استعمال کیا گیا ہے۔

جس میں ان کے بنائے ہوئے بینچ میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں اور ان کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔

فیکٹری انتظامیہ نے ان بینچوں کو فیکٹری کے سامنے سڑک کے ساتھ رکھ کر ڈیمو دیا ہے۔ جس پر لوگ بیٹھ کر غور کرتے ہیں کہ انہیں سوشل ڈسٹینسنگ برقرار رکھنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ اب بنی فرنیچر میں سماجی دوری کا فارمولا اپنایا جائے، ان بنچوں میں بھی ہاتھ دھونے کے مختلف طریقے ہیں۔

بیتول: سوشل ڈسٹینسگ کو بر قرار رکھنے کے لیے ایک انوکھا بینچ بنایا گیا

واضح رہے کہ یہاں ایک ہینڈ واش اسٹینڈ رکھا گیا ہے اس سے پیڈل سے چلایا جاتا ہے اور دو الگ الگ پلاسٹک بوتل لگائی گئی ہے۔

جس میں ایک میں صابن کا پانی ہوتا ہے اور ایک میں صاف پانی ہوتا ہے پہلے صابن کا پانی لیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہاتھ صاف پانی سے دھوئے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details