اردو

urdu

ETV Bharat / state

Benazir Ansar Education Society Meeting بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ کا انعقاد - بھوپال میں بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی

بھوپال میں بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ کا انعقاد کیاگیا۔ مذاکرہ میں گاندھی کے ساتھ ممتاز مجاہد آزادی شیخ بخاری اور ممتاز مجاہد آزادی لال بہادر شاستری کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔Benazir Ansar Education Society Meeting

Benazir Ansar Education Society Meeting
بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ کا انعقاد

By

Published : Oct 8, 2022, 3:44 PM IST

بھوپال: بھوپال میں بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ کا انعقاد کیاگیا۔ مذاکرہ میں گاندھی کے ساتھ ممتاز مجاہد آزادی شیخ بخاری عرف شیخ بھیکاری اور ممتاز مجاہد آزادی لال بہادر شاستری کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ گاندھی جینتی پر جہاں بھوپال میں گاندھی کی یادوں سے وابستہ تاریخی مقامات کو سنوارنے کا مطالبہ کیا گیا وہیں چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی کی مرتب کردہ کتاب 'ممتاز مجاہدین آزادی شیخ بخاری عرف شیخ بھیکاری' کا اجرا بھی کیاگیا۔ مذاکرہ میں دانشوروں نے شیخ بخاری کی تحریک آزادی میں عظیم خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔ Benazir Ansar Education Society Meeting

بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ کا انعقاد

بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تحریک آزادی کے گمنام مجاہدین آزادی کی حدمات کو منطر عام پر لانے کے لئے جہاں ایم ڈبلیو انصاری کی کوششوں کی ستائش کی وہیں انہوں نے گاندھی جی کے محافظ بخت میاں انصاری کو فراموش کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مقررین نے گاندھی جی اور بھوپال کے خصوصی رشتہ پر روشنی ڈالتے ہوئے گاندھی جی کی اردو خدمات اور گجرات سورت میں ان کے ذریعہ قائم کئے گئے مدرسہ کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی شیلندر شیلی نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سازش کے تحت ایک خاص طبقہ کے مجاہدین آزادی کو فراموش کئے جانے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف متحد ہوکر کام کرنے اور آزادی کے گمنام مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو منطر عام پر لانے کی اپیل کی۔ شیلیندر شیلی نے گاندھی کی یادوں سے وابستہ بھوپال کے تاریخی مقامات کو سنوارنے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا۔

مذاکرہ کے منتظم چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی و شیخ بخاری کتاب کے مرتب ایم ڈبلیو انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحریک آزادی میں مسلم مجاہدین آزادی، ساجھی وراثت اور اردو کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ثانی ٹیپو سلطان شیخ بخاری کی 1857 کی تحریک آزادی میں کی گئی قربانیوں کو تفصیل سے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Gandhi Jayani 2022 مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، گہلوت

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن بھوپال کے صدر قاضی اقبال نے گاندھی جی کی تعلیمات کی روشنی میں ملک کی ساجھی وراثت کو فروغ دینے اور اس کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details