اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک ہڑتال کی وجہ سے بینکنگ کام کاج متاثر - ہڑتال کی وجہ سے 500کروڑ روپے سے زیادہ کے بینکنگ کام متاثر

مدھیہ پردیش کے اقتصادی دارالحکومت اندور میں آج ایک روزہ بینک ہڑتال کی وجہ سے تجارتی، کاروباری اور صعنتی کام کاج کے ساتھ سا تھ عام لوگوں کا بینک سے متعلق کام بھی متاثر رہا۔

Banking services partially impacted
بینک ہڑتال کی وجہ سے بینکنگ کام کاج متاثر

By

Published : Nov 27, 2020, 2:18 PM IST

آل انڈیا بینک ایمپلائیز ایسوسی ایشن اور آل انڈیا بینک افسرز ایسوسی ایشن نے اس ملک گیر ہڑتال کی حمایت کی۔

اس کے نتیجہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو چھوڑ کر دیگر گیارہ قومی بینکوں میں ہڑتال کا کافی اثر نظر آیا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا دعوی ہے کہ آج کی ہڑتال کی وجہ سے 500کروڑ روپے سے زیادہ کے بینکنگ کام متاثر رہے۔

آل انڈیا بینک افسرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آلوک کھرے نے بتایا کہ ہمارا احتجاج مرکز ی حکومت کے ذریعہ پرائیویٹائزیشن، صنعتی گھرانوں اور صنعت کاروں کو بینکوں کے لائسنس دیئے جانے اور مزدورقوانین کو نرم کئے جانے اور دیگر معاملات پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ پرائیویٹ بینکوں کو قومیایا جائے۔ ختم کئے گئے مزدور قوانین کوبر قرارر کھا جائے۔ کھرے کے مطابق آج ضلع میں بینکوں کی ہڑتال میں چار ہزار سے زیادہ بینک ملازمین اور حکام شامل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details