اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Students Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی مدد کے لیے آگے آئے بجرنگی بھائی جان - بھوپال کے بجرنگی بھائی جان

بھوپال کے بجرنگی بھائی جان کے نام سے مشہور عابد حسین Bajrangi Bhaijaan Helping Indian Students نے بیرونی ممالک میں پھنسے 200 سے زائد افراد کی مدد کی ہے۔ اب عابد حسین یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کو واپس لانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ Indian Students Stranded in Ukraine

Indian Students Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی مدد کے لیے آگے آئے بجرنگی بھائی جان
Indian Students Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی مدد کے لیے آگے آئے بجرنگی بھائی جان

By

Published : Mar 8, 2022, 1:20 PM IST

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں بھارت سے تعلیم حاصل کرنے گئے ہزاروں طلبا ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیس کے 160 طلبا کی بھارت واپسی ہوچکی ہے۔ Indian Students Stranded in Ukraine

Indian Students Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی مدد کے لیے آگے آئے بجرنگی بھائی جان

بھوپال کے عابد حسین کو بجرنگی بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ اب تک بیرونی ممالک میں پھنسے کئی افراد کی مدد کر چکے ہیں۔ عابد حسین، یوکرین میں پھنسے طلبا سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Indian Students Stranded in Ukraine

بتایا جا رہا ہے کہ عابد حسین اب تک یوکرین سے 12 طالبات کی واپسی کروا چکے ہیں اور ابھی بھی کئی طالبات ان سے رابطے میں ہیں۔ Bajrangi Bhaijaan Helping Indian Students Stranded in Ukraine

اس معاملے پر عابد حسین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یوکرین میں جنگ شروع ہوئی اور طلبا پریشان ہونے لگے تو وہ سوشل میڈیا کے ذریعے یوکرین میں زیر تعلیم بھارتی طلبا سے رابطہ قائم کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال کے 'بجرنگی بھائی جان' عابد حسین

اس دوران عابد حسین نے انڈین ایمبیسی سے بھی رابطہ کیا اور جو جانکاری ان کے پاس آتی رہی، وہ انڈین گورنمنٹ کو دیتے رہے۔ عابد حسین کہتے ہیں کہ بھارتی حکومت یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کی مسلسل مدد کر رہی ہے۔ Indian Students Stranded in Ukraine

ABOUT THE AUTHOR

...view details