اردو

urdu

ETV Bharat / state

عزیز قریشی'آئین بچاؤ ملک بچاؤ' مہم کے سرپرست بنے - aziz quraishi become the leader of new campaign

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم کے سرپرستی قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا مجھے لاٹھی گولی ماریں یا پھر جیل بھیج دیں حق بات کہنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

عزیز قریشی'آئین بچاؤ ملک بچاؤ' مہم کے سرپرست بنے
عزیز قریشی'آئین بچاؤ ملک بچاؤ' مہم کے سرپرست بنے

By

Published : Jan 21, 2020, 3:19 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:05 PM IST

شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف تحریک چلانے والی مہم آئین بچاؤ ملک بچاؤ کے کنوینر عمیق جامعی اور رمیش دیکشت نے سابق گورنر عزیز قریشی سے ملاقات کی اور انہیں اس مہم کی سرپرستی کی پیشکش کی -

عزیز قریشی'آئین بچاؤ ملک بچاؤ' مہم کے سرپرست بنے

عزیز قریشی نے عمیق جامعی اور رمیش دیکشت کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے پہلی ریلی لکھنؤ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پرسابق گورنر عزیز قریشی نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کور بھارت کے آئین کے بنیادی اصولوں اور جمہوری قدروں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف آواز بلند کرنے والے لوگوں اور طلبا کے ساتھ اترپردیش کی برسر اقتدار جماعت اور پولیس کا رویہ یا من مانی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے واپس لیے جانے تک عوامی آندولن جاری رہنا چاہیے -
انہوں نے کہا گاندھی، پٹیل، نہرو، لوہیا امبیڈکر اور مولانا ابوالکلام آزاد کے ملک کو دوبارہ سیکولر ملک بنانے کے لیے عدم تشدد کا راستہ اختیار کرکے سیاہ قانون کے خلاف دلیری سے آگے بڑھیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details