ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں میں عارف مسعود فینس کلب کے ذریعے جشن آزادی پکھواڑہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں خاص طور پر 'بھارت کی آزادی میں علماء کی قربانی' کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس موقع پر عارف مسعود فینس کلب کے صدر نفیس خان نے کہا کہ اس پروگرام میں اسکول کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
عارف مسعودفینس کلب میں جشن آزادی پکھواڑہ پروگرام بھارت کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والے مسلمانوں میں بالخصوص علماء کی قربانیوں کو لوگوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں -
نفیس خان نے کہا آج ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، اور ہمارے اس پروگرام کا مقصد پیغام محبت کو عام کرنا ہے، جو مسلسل کامیابی کے ساتھ آٹھ دنوں سے چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا آج جس طرح سے ملک میں مسلمانوں کے خلاف سازشں چل رہی ہے اس میں اس بات کا احساس دلانا ضروری ہے کہ ملک کو آزاد کرانے میں ہندوستانی مسلمانوں کا بھی اہم رول رہا ہے جسے اس طرح بھلا دینا بہتر نہیں-