اس ضمن میں کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارہ چنگاری ٹرسٹ کے ذریعے بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بھوپال کے بوٹ کلب میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
بھوپال میں گیس سانحہ کے متاثرین کے لیے بیداری مہم - متاثرین
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گیس سانحے کے کئی عرصے گزرنے کے بعد بھی نوزائیدہ بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور کئی بچے معذور پیدا ہو رہے ہیں۔
بھوپال میں گیس سانحہ کے متاثرین کے لیے بیداری مہم
چنگاری ٹرسٹ کی رکن نوشین خان نے بتایا کہ 'چنگاری ٹرسٹ گذشتہ 12 بارہ برسوں سے گیس متاثرین اور ان کے بچوں کے لیے کام کر رہا ہے جو پیدائشی طور پر معذور ہیں۔ یہ ٹرسٹ چاہتا ہے کہ لوگ ان معذور بچوں کی پریشانی کو سمجھیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'چنگاری ٹرسٹ کئی برسوں سے گیس سانحہ سے متاثرہ علاقوں میں بیداری مہم چلا رہا ہے لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ اس مہم بڑے پیمانے پر چلایا جائے تا کہ لوگوں میں بیداری لائے جا سکے۔