ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں بی جے رہنما گوپی کرشن کے گھر پر نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کر دیا اور جم کر توڑ پھوڑ مچائی۔ معاملے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بی جے پی رہنما گوپی کرشن نیما کے مطابق حملہ آور تقریبا 15 سے 20 موٹرسائیکل سے تھے جو پہلے گھر کے باہر توڑ پھوڑ کئے اور پھر گھر پر پتھراؤ کیا، اس دوران بی جے پی رہنما اپنے حامیوں کے ساتھ گھر میں ہی موجود تھے۔