اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی اہلکار نے خودکشی کی - مدھیا پردیش

مدھیہ پردیش کے رہنے والے ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا، یہ فوجی اہلکار جموں و کشمیر میں تعینات تھا۔

suicide
suicide

By

Published : Apr 5, 2020, 12:57 PM IST

مرکزکے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پانار فوجی کیمپ میں آج اس وقت افراتفری مچ گئی جب اچانک کیمپ میں گولیاں چلنے لگیں۔

جب جوانوں نے کمروں میں دیکھا تو ایک جوان خون میں لت پت پایا۔

اگر چہ جوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے 'مزکورہ فوجی نے اپنی ہی سرویس رائفل سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی شناخت چودہ آرآر بٹیلین میں تعینات سپاہی ستندر مورنا کے طور پر ہوئی ہے اور یہ سپاہی مدھیا پردیش کا رہنے والا تھا۔

پولیس نے بتایا 'اس فوجی اہلاکار نے خد اپنی جان لی ہے، مزید تحقیقات کے لیے کیس درج کر لیا گیا ہے'۔

آرمی میں ہمیشہ جوانوں کی خدکشی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں آرمڈ فورسز میں 1 ہزار 113 جوانوں نے خدکشی کی ہے۔ ان سبھی 1 ہزار 113 میں 891 آرمی جوان، 182 ائر فورس اور 40 نیوی جوانوں نے خد کشی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details