اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: انجمن اصلاح المسلمین نے تریپورہ تشدد کے خلاف میمورنڈم دیا - انجمن اصلاح المسلمین کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

شہر اندور میں تنظیم انجمن اصلاح المسلمین کے ذمہ داران کمشنر دفتر پہنچے اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Anjuman-e-Islah Muslimeen
Anjuman-e-Islah Muslimeen

By

Published : Nov 6, 2021, 7:39 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم انجمن اصلاح المسلمین نے تریپورہ تشدد واقعات کے خلاف سخت مذمت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تریپورہ سرکار کو برخاست کیا جائے۔

اندور: انجمن اصلاح مسلمین نے تریپورہ تشدد کے خلاف میمورنڈم دیا

اہم بات یہ ہے کہ تریپورہ تشدد واقعات کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں انصاف کے لیے آواز اٹھ رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر شہر اندور میں تنظیم انجمن اصلاح المسلمین کے ذمہ داران کمشنر دفتر پہنچے اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔ جس میں مطالبہ کیا کہ ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مولانا عارف برکاتی، مولانا رفیق، معین الدین رضوی، مولانا عبدالجبار جیسی معزز شخصیات نے کمشنر دفتر پہنچ کر سخت مذمت کا اظہار کیا۔

مفتی مالوہ مولانا نور الحق نوری نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کے ماتحت جتنی بھی ریاستیں ہیں وہاں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تریپورہ ریاست میں مسجد اور مسلمانوں کے گھروں کو بڑا نقصان پہنچا ہے ہم صدر جمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔'

یہ بھی پڑھیں:تریپورہ تشدد پر شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونا افسوسناک: مولانا ارشد مدنی

مفتی شہر مولانا سید صابر علی نے کہاں کہ 'مسلمانوں میں بڑی بے چینی ہے جس طرح کا ماحول ملک میں مختلف مقامات پر بنایا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت اور جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details