ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاون کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے مساجد مکمل بند ہیں اور مصلیان گھروں میں ہی نمازوں کا اہتمام کررہے ہیں۔
مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاون کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے مساجد مکمل بند ہیں اور مصلیان گھروں میں ہی نمازوں کا اہتمام کررہے ہیں اسی طرح اس برس آٹھ اپریل سنہ 2020 بروز بدھ کو شب برات کے موقع پر شہر کے تمام قبرستان بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس طرح کا فیصلہ پولیس اور قبرستان انتظامیہ کی جانب سے جانب سے کیا گیا ہے۔
اسی طرح اس برس آٹھ اپریل سنہ 2020 بروز بدھ کو شب برات کے موقع پر شہر کے تمام قبرستان بند رہیں گے یاد رہے آٹھ ستمبر سنہ 2006 بروز جمعہ کو شب برات کے موقع پر حمیدیہ مسجد کے بڑے قبرستان میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں چالیس سے زائد شہید اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم شب برات بم دھماکہ کی برسی پر بڑا قبرستان بھی بند رہے گا۔
مالیگاؤں میں لوگ شب برات بڑے اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں، شہر کے ہر قبرستان اور مساجد رات بھر کھلی رہتی تھی اور لوگ مساجد میں عبادات کا اہتمام کرتے ہیں مالیگاؤں میں لوگ شب برات بڑے اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں، شہر کے ہر قبرستان اور مساجد رات بھر کھلی رہتی تھی اور لوگ مساجد میں عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔
مالیگاؤں میں حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان، عائشہ نگر قبرستان، غربید نگر چھوٹا قبرستان، شیعہ قبرستان، بوہرہ قبرستان، سمکشیر قبرستان اور کیمپ علاقے کا قبرستان انتظامیہ کی جانب سے شب برات کے موقع پر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔