اندور: ملک میں ابھی بھی طبی سہولیات کی مزید ضرورت ہے، کورونا کے دور میں کئی لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ نازک وقت میں بھی یونانی طبیب نے اپنی ذمہ داریوں کو نہ صرف بخوبی انجام دیا بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچنے کے لئے بیدار بھی کیا جس کی عوام الناس ہی نہیں حکومت نے بھی ستائش کی تھی۔ All India Unani Tibbi Congress Conference Held In Madhya Pradesh
دیواس میں آل انڈیا یونانی یونانی طبّی کانگریس کانفرنس منعقد مدھیہ پردیش کی دیواس میں حکیم عبدالحمید میڈیکل کالج اور آل انڈیا طبی یونانی کانگریس کے زیر اہتمام یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس میں یونانی طبی کو فروغ دینے اور موجودہ دور میں یونانی پیتھی کیا کردار ادا کر سکتی ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میں ماہر طلبا اور ملک کے طبی ماہرین نے شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:Birsa Munda Birth Anniversary مدھیہ پردیش میں برسا منڈا کا یوم پیدائش منایا گیا
آل انڈیا طبی یونانی کانگریس کے صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو مزید فروغ دیا جائے ۔یونانی طبیب اپنی خدمات بخوبی انجام دے اور مستقبل میں سرکاری عہدوں پر فائز ہو۔ حکیم عبدالحمید یونانی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر حنان فاروقی نے بتایا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور حکیم عبدالحمید یونانی میڈیکل کالج میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونانی پیتھی کو فروغ دینے اور عوام الناس میں یونانی علاج کے فوائد پر تبادلہ خیال ہوا۔ All India Unani Tibbi Congress Conference Held In Madhya Pradesh