مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج مہاتما گاندھی جی کی 73 ویں برسی کے موقع پر بھوپال اور مہاتما گاندھی کے تعلق سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کی بھوپال سے جڑی یادوں کو تازہ کیا گیا۔ مقررین نے بتایا کہ مہاتما گاندھی دو بار بھوپال تشریف لائے تھے۔ بھوپال نواب حمیداللہ خان چاہتے تھے کہ ملک کی آزادی میں بھوپال کی بھی حصہ داری ہو۔
مہاتما گاندھی جب بھوپال آئے تو انہوں نے ملک کی سب سے خوبصورت جگہ بھوپال کو قرار دیا۔