اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM registers 1st poll victory in MP: ضلع کھنڈوا سے مجلس امیدوار کی جیت - آل انڈیا اتحاد المسلمین

ضلع کھنڈوا میں پچاس سیٹوں میں سے ایک سیٹ پر جیت درج کی ہے۔کھنڈوا کے شکیرا بلال پینٹر نے کانگریس کی تین بار کی کونسلر نورجہاں بی کو 287 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ aimim candidate bilal painter wins in khandwa

ضلع کھنڈوا سے مجلس امیدوار کی جیت
ضلع کھنڈوا سے مجلس امیدوار کی جیت

By

Published : Jul 17, 2022, 9:08 PM IST

کھنڈوا:ریاست مدھیہ پردیش میں 7 سال بعد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کو ٹکر دینے کے لیے آل انڈیا اتحاد المسلمین نے لگ بھگ تمام اضلاع میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے۔ وہیں برہانپور میں بھی مجلس کا ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

ضلع کھنڈوا سے مجلس امیدوار کی جیت

تو وہی ریاست کے ضلع کھنڈوا میں بھی اتحاد المسلمین کے ایک امیدوار نے پارٹی کا کھاتا کھلا, کھنڈوا کے چھتر پتی شیواجی وارڈ سے شاکیرا بلال پینٹر نے کانگریس پارٹی کی لگاتار تین بار کامیاب ہوئی نور جہاں بی کو 278 ووٹوں سے ہرا کر اپنی کامیابی درج کی۔ واضح رہے کی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اس بار پہلی بار مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا کھاتا کھولا ہے اس بار مجلس نے کونسلر سے لیکر کر میئر تک کے انتخابات میں حصہ لیا ہے اور مجلس نے عام آدمی پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اپنی جیت پرشاکیرا بلال پینٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آل انڈیا اتحادالمسلمین ہنڈا میں 2013 سے لگاتار محنت کررہی تھی لیکن مجلس نے اپنا امیدوار یہاں سے پہلی بار اتارا ہے۔ انھوں نے کہا اس سے پہلے بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے کونسلرس رہے ہیں لیکن انہوں نے عوام کے لیے کسی بھی طرح کا کوئی کام نہیں کیا تھا۔ چھترپتی شیواجی وارڈ میں ان دونوں پارٹی کے کونسلر کے ذریعے کسی بھی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کیے گئے یہی وجہ ہے کی عوام نے اس بار ایم آئی ایم کے امیدوار کو موقع دیا ہے۔ اور اب ہم عوام کے بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ وہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ یہ سمجھتی رہی ہے کہ مسلم طبقہ ان کا ووٹ بینک ہے لیکن اس بار مسلم طبقے نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ان کے پاس کانگریس پارٹی کا متبادل بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM registers 2nd poll victory in MP : برہانپور سے ایم آئی ایم امیدوار کامیاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details