اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملزم نے تھانے میں پھانسی لگائی - committed

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے کشنگنج تھانہ میں ماموں کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

ملزم نے تھانے میں پھانسی لگائی
ملزم نے تھانے میں پھانسی لگائی

By

Published : Jan 29, 2020, 2:34 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

ملزم نے اندور کے کشنگنج تھانہ علاقے میں اپنے ہی ماموں اور ممانی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں اس شخص کے مامو کی موت ہوگئی تھی جبکہ ممانی شددید طور پر زخمی ہو گئی تھی۔

اس حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کر لیا تھا اور گزشتہ چند دنوں سے تھانے میں ہی قید تھا۔

ملزم نے تھانے میں پھانسی لگائی

ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماموں اور ممانی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے والے گوپال نے ماموں اور ممانی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس میں ماموں کی موت ہوگئی تھی جب کی ممانی شدید زخمی طور پر زخمی ہو گئی تھی۔

ایسا بتایا جا رہا ہے کہ گوپال نے تھانے میں ہی پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے، تا ہم ڈی آئی جی نے عدالت سے اس کی عدالتی تحقیقات کرانے کی درخواست کی ہے۔ جسے قبول بھی کر لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں جس کی بھی لا پرواہی سامنے آیئگی اس کے خلاف سخت کاروائی کی جایئگی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details