کورونا وائرس وبا کے چلتے مرکزی حکومت نے اس مرض سے بچنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔ وہیں اس سے تحفظ کے لیے اجتماعی عبادتوں پر حکومت بندش لگا رکھی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز شہر اندور سے آرہا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق عید الفطر کا تہوار منایا گیا
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں آج عیدالفطر کا تہوار منایا گیا۔
ایڈوائزری کے مطابق عید الفطر کا تہوار منایا گیا
وہیں آج عیدالفطر کا تہوار مرکزی حکومت کے ذریعے جاری ایڈوائزری کے مطابق منایا گیا، جہاں مسجدوں میں چند لوگوں کو عبادت کرنے کی اجازت دی گئی۔ وہیں عوام نے اپنے اپنے گھروں میں عید کی نماز ادا کی۔
اس تعلق سے مسجد کے امام محمد شاہنواز نے بتایا کہ 'کورونا وبا کے باعث حکومت ہند اور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی کے مطابق ہم نے مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی اور اس کورونا وائرس وبا کو جلد سے جلد ختم کرنے کی دعا کی گئی۔