اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس سلنڈر کی اضافی قیمت کے خلاف عآپ کا احتجاج

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

گیس سلنڈر کی اضافی قیمت کے خلاف عآپ کا احتجاج
گیس سلنڈر کی اضافی قیمت کے خلاف عآپ کا احتجاج

By

Published : Feb 15, 2020, 10:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:43 AM IST

گیس سیلنڈر کی اضافی قیمتوں سے ناراض عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے سگڑی پر چائے بنا کر احتجاج مظاہرہ کیا۔

گیس سلنڈر کی اضافی قیمت کے خلاف عآپ کا احتجاج، دیکھیں ویڈیو

مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2014ء سے اب تک گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں تقریباً چھ سے سات گناہ اضافہ ہوا ہے۔ جو گیس سلینڈر پہلے 256 روپے میں آتا تھا وہ اب تقریباً 875 روپے میں آرہا ہے ۔

عام آدمی پارٹی کے اندور کے ترجمان سنجیو وید کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے، ہم اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں اور پورے بھارت میں ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details