ریاست مدھیہ پردیش میں آج عام آدمی پارٹی کے زیراہتمام پورے صوبے میں احتجاج کیا گیا، جس میں سبھی جگہوں پر کلکٹریٹ کا گھیراؤ کر کے کسانوں کے حمایت میں میمورنڈم دیا گیا۔
عام آدمی پارٹی نے ریاست کے سبھی کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ اتنے سرد موسم میں کسان اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے مطالبات جائز ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہے۔ اس لئے ان کو واپس لیا جائے۔