اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ طے - بھوپال

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہونے والے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ طے ہوچکی ہے، جس کے ساتھ ہی اجتماع انتظامیہ نے کمیٹی تیاریوں کے تعلق سے حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے-

عالمی تبلیغی اجتماع

By

Published : Apr 12, 2019, 11:40 AM IST

اجتماع رواں برس 22 تا 25 نومبر 2019 کو شہر کے مضافاتی اینٹ کھیڑی میں منعقد ہوگا۔

رواں برس ہونے والے اجتماع کے تعلق سے اجتماع کمیٹی کے ترجمان عتیق اللہ اسلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اجتماع میں اس سال دس لاکھ سے کہیں زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

عالمی تبلیغی اجتماع

گزشتہ سال تقریبا 60 ایکڑ رقبہ میں پنڈال اور ڈیڑھ سو ایکڑ میں پارکنگ اور کھانے پینے وغیرہ کے انتظامات کیے گئے تھے اور مجمع کثیر آمد کے سبب یہ جگہ کم پڑ گئی تھی-

انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ 'امسال شرکاء کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی، اس صورتحال میں ہمیں زیادہ آراضی درکار ہے'۔

عتیق اللہ ا سلام نے کہا کے دراصل اجتماع گاہ کے آس پاس اراضی پر بڑے رقبے میں بلڈنگ ہونے سے جگہ کی کمی ہونا باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امسال پنڈال کے لیے تقریبا سو ایکڑ فوڈ زون،وضو خانہ، بیت الخلا وغیرہ کے لیے دو سو ایکڑ زمین درکار ہے، جس کے حصول کے لیے ابھی سے غور و فکر کی جا رہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details