آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کی کال پر جشن عید میلاد النبی اس بار عالمی یوم امن کی شکل میں انوکھے انداز میں منایا جائے گا-
گورنر اور وزیراعلیٰ سے مل کر انہیں یادگار مومنٹو اور مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی ملک میں بدعنوانی, فرقہ واریت, دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مسلمان اجتماعی دعا کریں گے- گھروں پر چراغاں ہوگا اور سبز پرچم لہرائے جائیں گے-
تہوار کمیٹی کے قومی صدر پیرزادہ اوصاف شامیری خرم اور رکن اسمبلی عارف مسعود نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی-