بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بزم افسانچہ بھوپال Organization Bazm Afsancha Bhopal کے زیر اہتمام ہندی اور اردو دونوں زبانوں پر مشتمل افسانوی ادب پر مرکوز پروگرام اقبال لائبریری میں منعقد کیا گیا۔
اس منفرد پروگرام میں ہندی اور اردو کے افسانچہ نگاروں نے شرکت کی۔ ہندی زبان کے حلقے سے کانتا رائے، گوگل سونی، گھنشیام میتھل امرت اور چرن جیت سنگھ نے خوبصورت لگھو کتھا سنائیں۔
اردو کے حلقے سے ضیاء فاروقی، اقبال مسعود، انعام اللہ لودھی، ڈاکٹر اعظم اور تسنیم راجہ نے اپنے افسانچے سنائے۔
افسانچہ Small Stories پر مبنی یہ پروگرام بے حد کامیاب رہا اور ہندی اور اردو زبان سے لوگ لطف اندوز ہوئے۔ معزز مہمانوں نے صنف پر عالمی گفتگو بھی کی اور اسے انوکھا پروگرام کہا کہ جہاں دونوں زبانوں کے نمائندہ افسانچہ نگاروں نے شرکت کی اور اس طرح کے جلسے کو منعقد کرتے رہنے کی بات کہی۔