اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: قربانی کے لیے 183 کلو کا بکرا توجہ کا مرکز - بھوپال کی خبریں

بھوپال کے آصف علی نے اس سال 183 کلو کا بکرا تیار کیا ہے۔ اس بکرے کی قیمت تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ لگائی گئی ہے۔

بھوپال: قربانی کے لیے183 کلو کا بکرا تیار کیا گیا
بھوپال: قربانی کے لیے183 کلو کا بکرا تیار کیا گیا

By

Published : Jul 4, 2021, 5:02 PM IST

عید الاضحی مسلمانوں کے لیے قربانی کا تہوار ہے۔ جس میں مسلمان اللہ کی راہ میں قربانی دیتے ہیں۔ یہ قربانی جانور کی شکل میں دی جاتی ہے۔ وہیں، یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس کی جیسی حیثیت ہے اس کے مطابق قربانی دیتا ہے۔

بھوپال: قربانی کے لیے183 کلو کا بکرا تیار کیا گیا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری دنیا کے ساتھ بھوپال میں بھی قربانی کےلیے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ بھوپال کے آصف علی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی قربانی کا بکرا تیار کیا ہے، جس کا وزن 183 کلو ہے اور اس بکرے کی قیمت تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ لگائی گئی ہے۔

آصف کے ذریعہ تیار کیے گئے اس بکرے کا نام کنگ-3 ہے جسے بہترین غذا کھلا کر تیار کیا گیا ہے۔

اس بکرے کو روزانہ غذا کے طور پر آدھا کلو گھی، ڈھائی لیٹر دودھ، کاجو، بادام، مکہ، باجرا اور صاف چارہ دیا جاتا ہے، ساتھ ہی روزانہ بکرے کی مالش کی جاتی ہے۔ اور موسم کے حساب سے گرمی میں کولر کا انتظام اور سردیوں میں اسے گرم رکھنے کا کا برابر انتظام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جبل پور: 50 لاکھ سے زائد حوالے کے روپیے کے ساتھ ایک گرفتار

اس بار کنگ-3 بکرے کا نام لمکا بک میں شامل ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتنے وزن کا بکرا ابھی بھارت میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details