اندور ضلع کے کھجرانہ تھانہ میں ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی نے اپنی سگی ماں، سوتیلا باپ اور چچا کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی۔
متاثرہ نے بتایا کہ میں بچپن سے اپنی نانی کے ساتھ رہتی ہوں جبکہ میرے والدین بھنڈ میں رہتے ہیں۔
متاثرہ نے مزید بتایا کہ میری ماں میرے باپ سے الگ ہو کر اپنے عاشق منیش شرما کے ساتھ اندور آکر بس گئی۔
گزشتہ چند روز قبل میری ماں 'رادھیکا' میری نانی کے گھر آیئں اور مجھے اندور لے آئیں۔ میں نے ماں سے منیش شرما کے بارے میں پوچھا تو ماں نے کہا کہ وہ اور میں نے کورٹ میں شادی کر لی ہے۔
'ماں نے اپنے عاشق کو خوش کرنے کے لیے مجھ غلط کام کرنے کے لئے کہا، جب میں نے منع کیا تو منیش شرما نے میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی اور ماں کھڑی ہو کر یہ سب دیکھتی رہی'