اردو

urdu

وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے پر معاملہ درج

مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ہیرا نگر پولیس اسٹیشن نے وزیر اعظم کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک شخص کے خلاف معاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے

By

Published : Aug 27, 2020, 9:02 PM IST

Published : Aug 27, 2020, 9:02 PM IST

وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے پر معاملہ درج
وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے پر معاملہ درج

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ہیرا نگر پولیس اسٹیشن نے وزیر اعظم کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک شخص کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس انسپکٹر ہیرا نگر کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیگل سیل کے عہدیدار بھوپندر سنگھ کشواہا نے ایک شکایت کی تھی۔ شکایت میں، ملند انگلے رہائشی لوکیش آواس وہار کے خلاف وزیر اعظم کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ تفتیش میں شکایت کو درست پایے جانے کے بعد کل ملند کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہی ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے ، لیکن آج دوپہر تک اس کا سراغ نہیں مل سکا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details