اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوالیار میں مزدروں سے بھری بس حادثے کا شکار، کئی مزدور ہلاک

گوالیار - جھانسی شاہراہ پر مہاجر مزدوروں سے بھری ایک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے باعث 24 سے زائد مہاجر مزدور زخمی ہوگئے ، جبکہ تین کی مزدوروں کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بس میں 350 سے زائد مزدور سوار تھے۔

گوالیار میں مزدروں سے بھری بس الٹ گئی، 3 مزدور ہلاک
گوالیار میں مزدروں سے بھری بس الٹ گئی، 3 مزدور ہلاک

By

Published : Apr 20, 2021, 2:12 PM IST

گوالیار جھانسی شاہراہ پر ایک خوفناک بس حادثہ پیش آیا۔ وہیں بتایا جا رہا کہ بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس میں 24 سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے ، جنہیں علاج کے لئے جے آروگیہ اسپتال لایا گیا، جبکہ تین مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ بس میں تقریباً 350 مہاجر مزدور سوار تھے۔

گوالیار میں مزدروں سے بھری بس الٹ گئی، 3 مزدور ہلاک

وہیں مزدوروں کا الزام ہے کہ بس ڈرائیور راستے میں شراب پیا تھا، جس کے بعد وہ بس بے قابو کی طرح چلا رہا تھا۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمی مسافروں کو علاج کے لئے جے آروگیہ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام مہاجر مزدرو اپنے اپنے گھروں کی طرف جارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے تمام مزدور ڈبل کرایہ دے کر دہلی سے ٹکم گڑھ جارہے تھے ، جس میں 350 سے زائد مزدور سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلائنس پلانٹ سے 30 ٹن لکویڈ آکسیجن اندور پہنچا

ABOUT THE AUTHOR

...view details