اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش حکومت کے خلاف 75 سالہ دادی کا احتجاج - کانگریس کے متعدد رہنماؤں سمیت دیگر کارکنان پر مقدمہ

کانگریس کارکنان پر ضلع انتظامیہ اور موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل کئے جارہے ضلع بدر کی کاروائی سے ناراض ہوکر آج کانگریس کارکنان نے اندور میں جم کر احتجاج کیا۔

مدھیہ پردیش حکومت کے خلاف 75 سالہ دادی کا احتجاج
مدھیہ پردیش حکومت کے خلاف 75 سالہ دادی کا احتجاج

By

Published : Sep 29, 2021, 12:31 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس کارکنان نے ضلع بدر کی کاروائی سے ناراض ہوکر ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا، اس دوران سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے کمشنر دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم سونپا۔

کانگریس کے اس مظاہرے میں اندور کی 75 سالہ دادی حلیمہ بی نے بھی شرکت کی اور موجودہ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہجری 65 سے کانگریس کی کارکنان ہیں۔ اور اس کی پالیسی انہیں متاثر کرتی ہیں۔

75 سالہ دادی حلیمہ بی نے بتایا کہ اندرا گاندھی کے دور میں وہ جیل بھی گئیں تھیں اور ابھی بھی وہ کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں اور آگے بھی کانگریس کے مظاہروں میں شرکت کرتی رہیں گی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کانگریس پارٹی کے کارکنان کے خلاف جو کاروائی کی جارہی ہے وہ غلط ہے، انہوں ملک میں مسلسل ہورہے مہنگائی کی بھی پرزور مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اندور میں ضلع انتظامیہ نے کانگریس کے متعدد رہنماؤں سمیت دیگر کارکنان پر مقدمہ درج کیا ہے، وہیں کچھ کارکنان کو تو ضلع بدر تک کی نوٹس جاری کی گئی ہے، جس سے ناراض ہو کر ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے قیادت میں آج کانگریس کارکنان نے اندور میں جم کر احتجاج کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details